Homeخبریںقابض ایران کے ہاتھوں بلوچ شہریوں کی گھروں کی مسماری کا سلسلہ...

قابض ایران کے ہاتھوں بلوچ شہریوں کی گھروں کی مسماری کا سلسلہ جاری آج چابہار میں کئی گھر مسمار

چابہار (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج صبح، پیر، 14 جون ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار میں ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے قابض ایرانی فوج کے تعاون سے مراد آباد کے علاقے میں بلوچ شہریوں کے متعدد مکانات کو مسمار کر دیا۔

 

بتایا جاتا ہے کہ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن نے درجنوں مسلح افواج کے ساتھ صبح 5:00 بجے مراد آباد کے علاقے پر حملہ کیا اور بغیر پیشگی انتباہ کے بلوچ شہریوں کے مکانات کو مسمار کردیا۔

 

رپورٹ کے مطابق ان فورسز نے نہ صرف ان مکانات کے مالکان کو مکانات مسمار کرنے کے عدالتی احکامات کو ظاہر نہیں کیا بلکہ بغیر وارننگ کے انہیں گرانے کا ارادہ بھی کیا جب کہ یہ شہری گھروں کے اندر سو رہے تھے۔

 

یہ بات قابل ذکر ہے کہ شہر کی ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن کی اس ماورائے قانون کارروائی میں کم از کم چار رہائشی مکانات تبا کر دیئے گئے اور دیگر مکانات کو مسمار کر دیا گیا ـ

Exit mobile version