مند (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستان کی قابض فورسز کے ٹارچرسلوں سے ایک شخص بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق 9 دسمبر کو قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں مند گوگ سے لاپتہ ہونے والا شکاری مراد جان ولد گل محمد گزشتہ شب بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔