شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںقابض فورسز کے ہاتھوں چار بلوچ فرزند اغوا۔

قابض فورسز کے ہاتھوں چار بلوچ فرزند اغوا۔

بلوچستان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق چاغی کے علاقے دالبندین میں قابض فورسز نے ایک طالب علم کو حراست کے بعد لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن قابض پاکستانی فورسز نے دالبندین کے علاقے سے محمد آصف ولد عید محمد کو حراست میں لیکر کیمپ منتقل کردیا۔

زرائع کے مطابق محمد آصف دالبندین کے علاقہ کلی خدائے رحیم کا رہائشی بتایا جاتا ہے اور کوئٹہ ڈگری کالج کا طالب ِعلم ہے۔

یاد رہے تین دسمبر کو پاکستانی قابض فورسز نے دالبندین کے علاقے گِردی جنگل سے ،،بی آر ایس پی،، سے منسلک انجینئر حسین جمالدینی ولد حاجی علی گوہر جمالدینی کو اغوا کر لیا تھا جو تاحال لاپتہ ہیں ۔

دوسری جانب گزشتہ شب خضدار میں قابض پاکستانی فورسز نے سرور زہری کے گھر پر چھاپہ مار کر عادل ولد سرور اور عامر ولد سرور کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

زرائع کے مطابق عادل ولد سرور کی عمر دس سال جبکہ عامر کی عمر بیس سال بتایا جاتا ہے۔

اسی طرح خضدار کے علاقے کوشک میں قابض پاکستانی فورسز نے جارحیت کرتے ہوئے ایک شخص کو اغوا کر لیا جس کی شناخت تاحال نہ ہو سکی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز