سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںقابض پاکستانی خفیہ ادارے کے کارندے کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول...

قابض پاکستانی خفیہ ادارے کے کارندے کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں: بی ایل ایف

تربت (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے تربت میں پاکستانی خفیہ ادارے کے کارندے کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوے کہا کہ گذشتہ شب ساڑھے دس اور گیارہ بجے کے درمیان سرمچاروں نے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں پاکستانی ملٹری انٹیلجنس کے کارندے عبدالکریم کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

میجر گہرام بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ وہ ریاستی اسکواڈ کے ایک سرغنہ یاسر ولد بہرام کے گھر سے نکل کر اپنے گھر جارہا تھا۔ اطلاع ملنے پر سرمچاروں نے کارروائی کرکے اْسے ہلاک کیا۔ ہماری اطلاع کے مطابق وہ ملٹری انٹیلیجنس کی ایک میٹنگ میں کشمیر ڈے کے حوالے سے رقم کی تقسیم کیلئے یاسر کے گھر آیا تھا۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید تفصیل بتاتے ہوے کہا کہ عبدالکریم کئی آپریشنوں، اغوا اور قتل میں پاکستانی فوج کا ساتھ دیتا رہا ہے۔ ساتھ ہی وہ کئی سماجی برائیوں میں بھی ملوث تھا۔ مئی دو ہزار انیس میں دشت اچانک بازار کے گھروں میں ڈکیتی میں پولیس کے ہاتھوں پکڑے جانے اور چوری شدہ سونے وغیرہ کی برآمدگی کے باوجود اسے ملٹری انٹیلیجنس کی آشیرباد سے اسے چھوڑ دیا گیا۔ وہ پیدارک میں بھی چوری ڈکیتی، فوجی آپریشنوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ وہ اپنے آبائی علاقے دشت کے پہاڑیوں اور شہر میں کئی آپریشنوں میں براہ راست ملوث رہا ہے جہاں کئی لوگ اغوا کیئے جا چکے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ ایک بار پھر ہم تمام ایسے عناصر کو تنبیہہ کرتے ہیں کہ وہ قابض پاکستانی فوج کے معاون کاری سے باز رہیں بصورت دیگر انکا انجام عبرت ناک ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز