دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںقابض پاکستانی فوج نے سبی،کومووڈھ،نیلغ کوہ،مورانی کوہ،میں جارحیت کی

قابض پاکستانی فوج نے سبی،کومووڈھ،نیلغ کوہ،مورانی کوہ،میں جارحیت کی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) نماہندہ ہمگام کے اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فوج نے آج صبح جارحیت کرتے ہوئے مختلف فوجی گاڑیوں میں سوار جو سبی سے تلی کی طرف گئے، سبی کے قریبی اور آس پاس کے علاقوں میں قابض فورسز نے زمینی و فضائی سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔
نمائندہ ھمگام کے مطابق آج صبح 8 بجے سے سبی کے قریبی علاقوں کرمووڈھ ، تلی دامان کلگری میں زمینی فورسز نے مختلف علاقوں کو محاصرے میں لینے کے بعد مقامی لوگوں کو ڈرا دھمکا کر خوف و ہراس پیھلا دی ۔

ہمارے نمائندے کے مطابق زمینی فورسز کو فضائی کمک بھی حاصل ہے ۔جو کہ مختلف دشوار گزار پہاڑی سلسلے جن میں کوہ نیلغ،مورانی کوہ،کمال اے کوہ،چاکر اے تنک شامل ہے ان علاقوں میں فضائی گشت کی۔ آخری اطلاعات تک جانی ومالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی،تاہم۔مزید معلومات کیلئے کوشش جاری ہے۔ زرائع مواصلات کی مشکلات اور قابض فوج کی۔کوہستان علاقے کی مختلف جگہوں میں سخت ناکہ بندی کی وجہ سے مقامی عوام کو محصور کردیا گیا ہے اور کسی کو بھی آنے اور جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ، جس کے سبب روز مرہ اشیاء خوردنوش کی دستیابی کوبہت مشکل بنا دیا گیا ہیں۔ مریضوں کے علاج معالجے اور بالخصوص خواتین و بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

واضح رہے کہ سبی اور آس پاس کے علاقوں میں اس سے قبل بھی کئی بار بڑے پیمانے کے آپریشن کئے گئے ، جس میں پہلے سے گرفتار لوگوں کو قتل کرکے انھیں میڈیا کے سامنے مسلح گروپ کے کارکن ظاہر کئے گئے ۔اس اہم انسانی مسئلے کو بلوچ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ دنیا کو آگاہی دے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز