شاہرگ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج کے آرٹلری ونگ گزشتہ رات گئے ساڑھے نو بجے کے بعد شاہرگ شہر سے بولان کے پہاڑی سلسلوں کی جانب بزگر جھالاوان لوڑی جمبرو اور جنترو میں بڑے توپوں سے گولہ باری کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی گزشتہ رات گئے بولان کے مختلف علاقوں میں دور مار توپوں سے بلا امتیاز گولا بھاری کا سلسلہ رات ساڑھے نو بجے سے لے کر رات ڈھائی بجے مسلسل پانچ گھنٹے تک جاری رکھا۔ مزکورہ ان علاقوں میں پاکستان آرمی بڑی بے رحمی سے مسلسل آگ کے گولے برساتا رہا۔
فوج کی جانب سے جن جن علاقوں کو بلا امتیاز گولا بھاری کا نشانہ بنایا گیا، ان میں بیشتر آبادی بلوچ خانہ بدوشوں اور زمینداروں کے رہائشی آبادی پر مشتمل ہے۔
تاہم اب تک وہاں رہائش پزیر لوگوں کے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات کے مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔