سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںقابض پاکستانی فوج کی کوہلو، کاہان اور سوراف کے علاقوں میں جارحیت،...

قابض پاکستانی فوج کی کوہلو، کاہان اور سوراف کے علاقوں میں جارحیت، کئی گھر جلا دئیے اور سینکڑوں کی تعداد میں مال مویشی لوٹ لی

کوہلو (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کوہلو اور کاہان میں پچھلے ایک ہفتے سے جاری فوجی جارحیت میں آج صبح چھ بجے ایک دفعہ پھر شدت آئی۔

آج صبح کوہلو اور کاہان کی جانب سے قابض پاکستانی فوج نے دونوں اطراف سے پیش قدمی کی اور سوراف کے مقام پر پہنچ کر ادھر رہنے والے افراد کے گھر اور مال مویشی لوٹ لئے۔ اس دوران مقامی افراد پر تشدد بھی کی۔ علاقے کے مالداروں کی مال مویشی لوٹ کر ساتھ لے گئے۔ جلالو مری اور علی بخش مری نامی افراد کے گھر جلا دئیے اور دونوں مال داروں سے 600 سے 700 کے قریب بھیڑ بکریاں لوٹ کر اپنے ساتھ لے گئے۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فوج نے دوران جارحیت دو افراد کو اغواء کرلیا مگر اب تک اس کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

جارحیت کا سلسلہ پچھلے ایک ہفتے سے جاری ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر سوراف اور گردونواح کے علاقوں میں قابض فوج لوگوں پر ظلم کررہی ہے۔ قابض فوج کی جانب سے جارحیت کے دوران غریب لوگوں کی مال مویشیوں کو لوٹ لیا گیا، کئی افراد کے گھر جلادئیے، کھڑی فصلیں تباہ کیں اور ان پر تشدد بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز