یکشنبه, نوومبر 17, 2024
Homeخبریںقابض پاکستانی فوج کے عقوبت خانوں میں بند 4 بلوچ نوجوان بازیاب...

قابض پاکستانی فوج کے عقوبت خانوں میں بند 4 بلوچ نوجوان بازیاب ہوگئے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے جھاو سے قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء ہونے والے 4 بلوچ نوجوان ریاستی عقوبت خانوں سے بازیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جبری اغواء افراد کیلئے سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے سوشل میڈیا مذکورہ افراد کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوے بتایا کہ 21 اپریل 2019 کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے جھاو سے قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء ہونے والے سدھیر ولد خیر محمد، نادل ولد خیر محمد، زبیر احمد ولد محمد ہاشم اور 7 اکتوبر 2019 کو قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں اغواء ہونے والا ندیم ولد درویش بازیاب ہوگئے۔

تنظیم کی طرف سے مزید کہا گیا کہ ہم حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ جبری اغواء افراد کی بازیابی کے عمل کو جاری رہنا چاہیے کیونکہ اس عمل سے غمزدہ گھرانوں میں خوشیوں کا سماں ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز