دشت( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے ایک بلوچ چرواہا کو جبری طور پر اغوا کرلیا.
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب قابض پاکستانی فورسز نے دشت کے علاقے بند گاہ میں جارحیت کرتے ہوئے کم سن مجیب ولد عبدالقادر کو حراست میں لے کر جبری طور پر اغوا کرلیا.
زرائع کے مطابق مجیب ولد عبدالقادر ایک چرواہا ہے جو عموماً اپنے علاقے کے گردونواح میں بھیڑ بکریاں چراتا تھا.


