جمعه, نوومبر 22, 2024
Homeخبریںقابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں پنجگور سے دو بلوچ بھائی جبری طور...

قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں پنجگور سے دو بلوچ بھائی جبری طور پر لاپتہ

پنجگور:(ہمگام نیوز) موصولہ اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے آج صبح چتکان تارآفس کے علاقے سے دو سگے بھائیوں کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ کیے جانے والے نوجوانوں کی شناخت صابر نور ولد نور محمد اور عابد نور ولد نور محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض فورسز نے ان بلوچ نوجوانوں کو بغیر کسی قانونی کارروائی کے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، اور ان کے بارے میں تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز