کولمبو: (ہمگام نیوز) پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 753 پوائنٹس یا 1.16 فیصد کمی کے بعد 64 ہزار 48 پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کے ایس ای -100 انڈیکس 953 پوائنٹس یا 1.45 فیصد کمی کے بعد 64 ہزار 801 پر آگیا تھا۔

اکثیر ریسرچ کے ڈائریکٹر اویس اشرف نے کمی کے رجحان کو سرمایہ کاروں کے آئی ایم ایف مذاکرات کے بارے میں محتاط رویے سے جوڑا، جو نئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر قیادت شروع ہو رہے ہیں، ’جنہوں نے اس سال کو ایک مشکل دور قرار دیا ہے‘۔