تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایک اور بلوچ طالب علم حفیظ بشیر ولد بشیر احمد کو کل رات قابض سیکورٹی فورسز نے آبسر کیچ سے جبری طور پہ لاپتہ کردیا. یاد رہے پچھلے 3 دنوں میں یہ پانچواں بلوچ طالب علم ہے جو جبری طور پہ گُمشدہ کردیا گیا ہے.
عالمی انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی سے بلوچستان میں جبری گُمشدگیوں کا سلسلہ بہت تیز ہوتا جا رہا ہے ـ