خضدار (ہمگام نیوز) کوئٹہ کراچی شاہراہ پر المناک حادثہ، آئیل ٹینکر نے ایک گاڑی کُچل دی، تین بہن بھائیوں سمیت ایک شخص جانبحق اور والد شدید زخمی۔ زخمیوں اور نعشوں کو ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کل بروز ہفتہ دوپہر کے وقت مقبوضہ بلوچستان کے علاقےتحصیل وڈھ میں چشمہ مراد خان کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی ٹویوٹا کرولا مخالف سمت سے آنے والی آئیل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں انعام اللہ ولد حیات اللہ، اسمہ بی بی بنت حیات اللہ، سمیرہ بنت حیات اللہ اور ڈرائیور فدا محمد ولد غلام محمد زخمی ہوگئے جن کو تعلق پشین سے بتایا جاتا ہے جانبحق ہوگئے جب کہ جانبحق ہونے والے بھائی بہنوں کے والد حیات اللہ شدید زخمی ہوگئے۔
جاں بحق اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کردیا گیا، ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں جبکہ زخمی حیات اللہ کو طبی امداد پہنچانے کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ روانہ کردیا گیا۔
واضح رہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ سنگل ہونے، سڑک کی ٹوٹ پھوٹ اور دیگر حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے سبب حادثات کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جس سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔