چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںقطری حکومت لیبر حقوق کے قوانین کی پامالیاں کررہی ہے: اقوام متحدہ

قطری حکومت لیبر حقوق کے قوانین کی پامالیاں کررہی ہے: اقوام متحدہ

 

دوحا (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق رواں ہفتے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو پیش کی جانے والی ایک رپورٹ میں یو این نے عالمی کپ کے میزبان ملک قطر میں مختلف تعمیراتی مقامات پرکام کرنے والے مزدوروں کے خلاف نسلی امتیاز پرمبنی برتاؤ کے بارے میں شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

نسلی امور کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر کے ذریعہ تیار کردہ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ کی تنصیبات پر کام کرنے والے مزدوروں کو کم اجرت دی جاتی ہے۔ وہ انتہائی امتیازی سلوک اور استحصال کا شکار ہیں۔

فیفا کی جانب سے قطرکو ورلڈ کپ کی میزبانی کا حق دینے کے تقریبا 10 سال کے بعد دوحا میں مزدوروں کو درپیش مشکلات اور ان کے حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ان مشکلات میں ان کی اجرت کی ادائیگی نہ ہونا، غیر محفوظ حالات میں کام، ، پولیس کے ذریعے نسلی امتیاز، عالمی اداروں کے نمائندوں کو لیبر تک رسائی سے انکار اور دیگر مسائل شامل ہیں۔

پچھلے مہینے ایک برطانوی اخبار میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں قطری کمپنیوں کے ورلڈ کپ کی تنصیبات، عمارتوں اور کھیل کے میدانوں میں کام کرنے والے مزدوروں سے برتے جانے والے ناروا سلوک پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔

ایک رپورٹ میں قطر میں اسپورٹس ہاؤس اسٹیڈیم کی تعمیر میں کام کرنے والے کارکنوں سے برتاؤ کے طریقوں پرتنقید کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ اس جگہ کام کرنے والے مزدوروں کو سات ماہ سے معاوضہ نہیں دیا گیا، حالانکہ قطر ایک دولت مند ملک ہے جو اپنی دولت بیرون ملک اپنے حامیوں میں بے دریغ طریقےسے بانٹتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز