دوشنبه, اکتوبر 14, 2024
Homeخبریںقطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر میں امریکی فوجی جیل سے...

قطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر میں امریکی فوجی جیل سے رہا ہونے والے ‘5 ارکان کا تقرّر

کابل (ہمگام نیوز )ویب ڈیسک کے مطابق افغان تحریک طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک اعلان میں بتایا ہے کہ گوانتانامو میں امریکی فوجی جیل سے رہا ہونے والے تحریک کے پانچ ارکان کو قطر میں طالبان کے سیاسی بیورو میں شامل کر لیا گیا ہے۔ مذکورہ ارکان کی رہائی امریکی فوج کے ایک سارجنٹ کی آزادی کے بدلے عمل میں آئی تھی۔

مجاہد نے امریکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ نئے پانچوں ارکان اب افغانستان میں امن مذاکرات کے سلسلے میں طالبان تحریک کے نمائندوں میں شامل ہوں گے۔

طویل مذاکرات کے بعد مذکورہ پانچوں طالبان ارکان کو 2015ء میں رہا کر دیا گیا تھا۔ جہاں تک امریکی سارجنٹ بورگڈیل کا تعلق ہے تو وہ 2009ء میں بنا اجازت امریکی فوجی اڈے سے کوچ کر جانے کے بعد سے طالبان کے پاس یرغمال تھا۔ بورگڈیل کو گزشتہ برس ملازمت سے فارغ کر دیا گیا تھا اور اُس پر فوج سے فرار ہونے اور خراب برتاؤ کے الزام کے تحت ایک ہزار ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

طالبان کے سابق رہ نما عبدالحکیم مجاہد کا کہنا ہے کہ مقرر ہونے والے پانچوں ارکان کا اونچا مقام ملک میں امن معاہدے کو قبول کرنے کے حوالے سے رائے عامہ ہموار کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز