یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںقطر میں طالبان و امریکہ کے مابین مزاکرات ڈپٹی سیکرٹری خارجہ ایلس...

قطر میں طالبان و امریکہ کے مابین مزاکرات ڈپٹی سیکرٹری خارجہ ایلس ویلز نے قیادت کی

دوحہ (ہمگام نیوز ویب ڈیسک ) میڈیا اطلاعات کے مطابق افغانستان میں پائیدار امن و ترقی کیلئے افغان طالبان کے کسی اہم عہدے دار نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی مذاكرات میں توجہ صرف مستقبل میں امریکہ اور طالبان کے درمیان رابطوں اور ملاقاتوں کے لیے زمین ہموار کرنے و اعتماد سازی پر مرکوز رہی ہیں ۔

طالبان عہدیدار نے امریکی میڈیا کے نمائندے کو بتایا کہ مذاكرات کا ماحول بہت اچھا اور مثبت تھا ۔ تاہم اس نے مزید کوئی تفصيل نہیں بتا دی .طالبان نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے أفغانستان میں 17 سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے اس ہفتے قطر میں امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاكرات کیے ہیں۔جبکہ امریکی وزارت خارجہ نے افغان باغیوں کے ساتھ ملاقات سے متعلق رپورٹس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

جب امریکی محکمہ خارجہ سے طالبان کے ساتھ مذاكرات کے بارے میں سوال کیا گیا تھا تو محکمہ خارجہ کے عہدے دار نے کہا تھا کہ امریکہ امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے افغان حکومت سے قریبی مشاورت کے ساتھ تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہیں ۔

اعلی امریکی عہدے دار نے یہ واضح کیا کہ افغان حکومت امن مذاكرات کی کوششوں میں پوری طرح شامل ہے۔ اور افغانستان کے سیاسی مستقبل سے متعلق کوئی بھی گفت و شنید طالبان اور افغان حکومت کے درمیان ہی ہو گی۔

افغان طالبان کئی برسوں سے دوحہ میں اپنا ایک غیر سرکاری سیاسی دفتر چلا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی اعلی عہدیداروں کا پیر کے روز طالبان کے ساتھ رابطے کے متعلق کہنا ہے کہ گزشتہ مہینے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان عید کے تہوار کے موقع پر تین روز کی بے مثال عارضی فائر بندی ہوئی تھی جسے افغان عوام نے بے حد سراہا تھا اس جنگ بندی سے جو پیش رفت ہوئی ہے اسے ایک قدم اور آگے بڑھانا ہے۔

دوحہ میں یہ ملاقات ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے جب افغان حکومت طالبان کے ساتھ اگست میں عید الاضحی کے دوران ایک اور یک طرفہ فائر بندی پر غور کر رہی ہے تاکہ مذاكرات کی میز پر لانے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ طالبان کا إصرار ہے کہ افغانستان سے امریکی اور نیٹو فوجیوں کے انخلا کا اختیار امریکہ کے پاس ہے نہ کہ افغان حکومت کے پاس۔
اس ہفتے قطرمذاكرات، سن 2015 میں پاکستان میں طالبان اور افغان عہدے داروں کے ساتھ اجلاس کے بعد افغانستان میں امن اور مفاہمت کا عمل شروع کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ پاکستان میں ہونے والے مذاكرات میں امریکہ اور چین نے مبصر کے طور پر شرکت کی تھی۔

طالبان کے ایک سینئر عہدے دار نے جمعہ کے روز امریکی میڈیا کو بتایا کہ جنوبی اور وسطی ایشیا کے لیے امریکی محکمہ خارجہ کی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری ایلس ویلز نے دوحہ کے اجلاس میں امریکی وفد کی قیادت کی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز