یکشنبه, جون 1, 2025
Homeخبریںقطر نے پاکستان سمیت 14 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگادیں

قطر نے پاکستان سمیت 14 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگادیں

 

دوحہ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق قطر نے پاکستان سمیت 14 ممالک سے آنے والےمسافروں کے اپنے ملک میں داخلے پرعارضی پابندی لگادی ہے۔

پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 14 ممالک کے مسافروں پرکورونا وائرس کے باعث پابندی لگائی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پابندی وزٹ ویزہ،فیملی وزٹ ویزہ،اقامہ رکھنے والوں پریکساں طور پر لاگو ہوگی۔

پاکستانی سفاتخانے کے مطابق وہ قطری وزارت خارجہ سےرابطے میں ہیں اور صورت حال سے پاکستانیوں کوآگاہ رکھا جائے گا۔
یاد رہے کہ چین میں سامنے آنے والا کورونا وائرس اس وقت پاکستان سمیت 109 ممالک تک پھیل چکا ہے اور مجموعی طور پر اس وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔

وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں 3831 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں چین میں ہوئی ہیں جہاں مرنے والوں کی تعداد 3120 ہے۔ چین کے بعد سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ممالک اٹلی اور ایران ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز