جمعه, مې 30, 2025
Homeخبریںقطر کا معاہدہ افغان امن معاہدے کے بجائے امریکہ اور پاکستانی طالبان...

قطر کا معاہدہ افغان امن معاہدے کے بجائے امریکہ اور پاکستانی طالبان معاہدہ نظر آتا ہے: حیر بیار مری

 

لندن (ہمگام نیوز) بلوچ قوم دوست رہنما اور فری بلوچستان موومنٹ کے صدر حیر بیار مری نے افغان امن معاہدے کے فوراً بعد طالبان کی جانب سے افغانستان کی سیکیورٹی اداروں پر ہونے والے حملوں پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کل طالبان کی جانب سے افغانستان کے مختلف علاقوں میں ملکی سیکیورٹی اداروں پر یکے بعد دیگرے کئی حملوں کے بعد قطر میں ہونے والے افغان امن معاہدے کو میں شک کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔

بلوچ رہنما نے مزید کہا کہ اب اس امن معاہدے کو امریکہ طالبان معاہدے کی بجائے امریکہ پاکیبان (امریکہ۔ پاکستان) معاہدہ کہا جانا زیادہ بہتر اور موذوں ہوگا۔

یاد رہے کہ معاہدے کے بعد طالبان رہنما نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ امن معاہدہ امریکی اور دیگر غیر ملکی افواج کے ساتھ طے پایا ہے جب کہ افغان سیکیورٹی اداروں پر ہمارے حملے جاری رہیں گے جس کے بعد اس معاہدے کے حوالے سے شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں اور اس معاہدے کی کامیابی اب ایک سوالیہ نشان بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز