قلات ( ہمگام نیوز ) بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے نیمرغ رہوں میں نامعلوم افراد نے نجی کمپنی کے نصب شدہ موبائل ٹاور دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا، علاقے میں موبائل فون سروس معطل ہوگئی ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے
نیمرغ میں ”رہوں ” کے مقام میں ہفتہ اور اتوار کے درمیانی مسلح افراد نے یوفون کمپنی کے نصب شدہ ٹاور کو شب نامعلوم مسلح افراد نے
بارودی مواد سے اڑا دیا جبکہ ٹاور کے مشینری و بیٹری سمیت دیگر آلات کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا ٹاور اڑانے کے بعد علاقے میں موبائل فون سروس مکمل معطل ہوگئی ۔


