قلات (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قلات کے علاقے گوم میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قلات پولیس ڈپارمنٹ کے ایک سب انسپیکٹر کو ہلاک کیا ہے۔
ہلاک ہونے والے افسر کی شناخت سب انسپیکٹر فدا آحمد ولد خان محمد سکنہ گوم کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے سب انسپیکٹر کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ گوم میں واقع اپنے گھر کی جانب جارہے تھے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ افسر برملا بلوچ قوم و تحریک دشمنی میں ملوث ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اسے آزادی پسند تنظیم نے نشانہ بنایا ہے۔ تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔


