قلات( ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے قلات میں
کمشنر دالبندین کے نارواسلوک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا -
تفصیلات کے مطابق لوکل کونسل چیف آفیسرز ایسوسی ایشن کے مرکزی کال پر لوکل گورنمنٹ کے زیراہتمام اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کے ناروا رویے کے خلاف قلات میں احتجاجی مظاہرہ، مظاہرے سے اے ڈی لوکل گورنمنٹ خالد بلیدی، چیف آفیسر ولی محمد بڑیچ، ڈیولپمنٹ آفیسر ابراہیم لانگو و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر وارث کھوکر کی جانب سے چیف آفیسر دالبندین زین العابدین کے ساتھ نامناسب اور غیر شائستہ رویہ اور انہیں زد وکوب کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کی بدمعاشی اور غنڈہ گردی کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے اور ہم اپنے آفیسروں کے خلاف کسی کو نامناسب رویہ اختیار کرنے اور غنڈہ گردی کرنے نہیں دینگے۔ انہوں نے حکام سے سیاسسٹنٹ کمشنر دالبندین کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا پرزور مطالبہ کیا اور کہاکہ اگر کارروائی نہیں کی گئی تو پورے بلوچستان میں میونسپل کمیٹیوں میں سخت احتجاج کیا جائے گا۔