سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںقلات: آرسی ڈی شاہراہ بینچا پر بلوچ سرمچاروں کا پریمٹیو اسٹرائیک، قابض...

قلات: آرسی ڈی شاہراہ بینچا پر بلوچ سرمچاروں کا پریمٹیو اسٹرائیک، قابض فورسز سے جھڑپ، فائرنگ کا تبادلہ جاری

قلات (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے قلات کے نواحی مقام بینچا پر بلوچ ریزسٹنس فورسز نے کوئٹہ کراچی مین آر سی ڈی شاہراہ پر پریمٹیو اسٹرائیک کرتے ہوئے ناکہ بندی قائم کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ناکہ بندی کے دوران بلوچ سرمچاروں اور قابض پاکستانی فورسز کے درمیان آمنے سامنے جھڑپ ہوئی ہے، جس میں دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

سرمچاروں نے شاہراہ کو مکمل طور پر بند کر کے علاقے کو قابو میں لے رکھا ہے جبکہ قابض فورسز کی کمک پہنچنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ جھڑپ کی مزید تفصیلات تاحال موصول نہیں ہو سکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز