Homeخبریںقلات اورنوشکی تین لاشیں برآمد

قلات اورنوشکی تین لاشیں برآمد

نوشکی(ہمگام نیوز)نوشکی کے علاقہ ڈاک سے ایک اور نعش برآمد،نعش کی شناخت چالیس روز قبل نوشکی سے اغواء ہونے والے شخص عطاء محمد ولد شاہ محمد کے نام سے ہوئی،تفصیلات کے مطابق نوشکی کے علاقہ کلی جمالدینی کے قریب سے چالیس روز قبل اپنے چچازاد بھائی کے ہمراہ اغواء ہونے والے عطاء محمد ولد شاہ محمد کی چالیس روز پرانی نعش گزشتہ روز جمالدینی ڈاک کے دورافتادہ علاقہ سے برآمد ہوگئی،مغوی کو چالیس روز قبل قبائلی رنجش کے بناء پر مسلح افراد نے اغواء کیاتھا،اور اغواء کا مقدمہ نوشکی پولیس میں باقاعدہ درج بھی ہوئی ہے،اس سے قبل مغوی کے ہمراہ اغواء ہونے والے انکے چچازاد بھائی شیر جان کی بھی چالیس روز پرانی نعش بھی گزشتہ روز اسی دورافتادہ علاقہ میں ملی تھی ،جس کے بعد لواحقین نے دوسرے نعش کی تلاش شروع کردی تھی اور آج دوسرے مغوی کی بھی چالیس روز پرانی نعش برآمد ہوئی،جسے لواحقین نے میرالی ڈاک میں تدفین کی۔قلات سے دو روز قبل اغوا ء ہو نے والے شخص کی لا ش برآمد تفصیلات کے مطابق ضلع قلا ت میں دوران گشت لیویز کو ایک شخص کی لاش ملی جسے قبضے میں لے کر ہسپتال پہنچا یا جہاں پر لاش کی شنا خت عطاء اللہ کے نام سے ہوئی واضح رہے کہ عطاء اللہ کو نامعلوم افراد نے دو روز قبل اغواکیا تھا۔

Exit mobile version