سه شنبه, مارچ 4, 2025
Homeخبریںقلات: بلوچ جند ندرِیگ نے مبینہ طور پر ایف سی 61 ونگ...

قلات: بلوچ جند ندرِیگ نے مبینہ طور پر ایف سی 61 ونگ کے کمانڈنٹ کو نشانہ بنایا، متعدد اہلکار ہلاک و زخمی، ذرائع

قلات (ہمگام نیوز) ذرائع کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے قلات میں مبینہ طور پر ایک بلوچ جند ندرِیگ حملہ آور نے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 61 ونگ کے کمانڈنٹ کے قافلے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں قابض فورسز کی گاڑی مکمل تباہ ہو گئی جبکہ متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق یہ حملہ پیر کی دوپہر مغلزئی کے مقام پر کوئٹہ-کراچی قومی شاہراہ پر اس وقت ہوا جب ایف سی 61 ونگ کے کمانڈر کا قافلہ گزر رہا تھا۔

قابض پاکستان کا ہمیشہ سے یہ وطیرہ رہا ہے کہ جب بھی اس کی فورسز کسی بڑے حملے کا نشانہ بنتی ہیں، تو وہ جھوٹ کا سہارا لے کر ہلاک و زخمی اہلکاروں کی تعداد کم ظاہر کرتا ہے تاکہ فوج کا مورال متاثر نہ ہو۔ مقامی ذرائع کے مطابق دھماکا شدید نوعیت کا تھا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، اہلکاروں کی لاشیں سڑک پر بکھری پڑی تھیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی زیادہ تھی۔

تاحال کسی آزادی پسند تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز