پنجشنبه, فبروري 13, 2025
Homeخبریںقلات تھانہ میں زور دار دھماکہ دو افراد زخمی

قلات تھانہ میں زور دار دھماکہ دو افراد زخمی

قلات ( ہمگام نیوز ) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق پولیس تھانہ میں زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس سے دو افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ دھماکہ ڈیٹونیٹر کے پھٹنے سے ہواہے ۔ جس سے پولیس تھانہ کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ،اور دھماکے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

ذرائع کے مطابق ڈیٹونیٹر سیلابی ریلوں میں پولیس تھانہ کی دیوار گرنے سے برآمد ہوا ہے جسے پولیس اہلکار چیک کررہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوا۔

دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ دور دور تک آواز سنی گئی جس سے مقامی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

ذرائع کا کہناہے کہ زوردار دھماکہ کی آواز سے نہیں لگتا ہے کہ یہ صرف ڈیٹونیٹر ہی ہوسکتا ہے ۔

دھماکے میں زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز