کوئٹہ( ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ نے کہا ہے کہ کل کے ریاستی حملے میں تنظیم کے ساتھی شمس لہڑی شہید ہوگئے تنظیم شمس لہڑی عرف جہانزیب کو تنظیمی خدمات کے بدلے پھلیں شہید کے اعزاز سے نوازتی ہے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کی رات نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پراین این آئی کو بتائی۔ بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ نے کہا کہ گذشتہ روز قبضہ گیر ریاستی فورسز نے جوہان میں ہمارے ساتھی شمس لہڑی عرف جہانزیب بلوچ کے گھر پر حملہ کرکے انکو گرفتار کرنے کی کو ششیں کی دشمن ریاستی فورسز کے اس کوشش کو شمس عرف جہانزیب نے مقابلہ کرکے ناکام بنا دیا ایک گھنٹہ سے زیادہ محاصرے میں ہونے کے باوجود مسلسل لڑنے والے اس بلوچ فرزند کو دھوکہ دینے کے لئے ریاستی فورسز نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بناکر گرفتار کرنے کی کوششیں کیں اور اپنے روایتی بزدلانہ حربہ استعمال کیا گاؤں کے عورتوں کو زبردستی قرآن مجید تھما کر انکے ذریعے قرآن کا واسطہ دیا لیکن سرزمین کے اس بہادر فرزند نے قرآن پاک کو سینے سے لگا کر شہادت کو ترجیح دیا اور دشمن کے مکاری اور فریب کو اپنے موت کے فیصلے سے خاک میں ملا دیا جس طرح اس سے قبل پھلیں شہید امیرالمک نے شور حملے میں گولیاں ختم ہونے پر سفاک و مکار دشمن کے ہاتھوں گرفتاری کی جگہ موت کو ترجیح دیکر بہادری کی مثال قائم کی شمس بلوچ کے شہادت کے بعد بزدل ریاستی فورسز نے اسکے گھرکو مسمار کرکے گھر کے تمام سامان کو جلادیا جس میں وہ قرآن پاک بھی تھا جس کا واسطہ دے کر بزدل دشمن شہید شمس بلوچ کو گرفتار کرنا چاہتے تھے پھلیں شہید شمس عرف جہانزیب 2008 سے تنظیم میں قومی خدمات سرانجام دے رہے تھے وہ ایک مخلص اور نڈر بلوچ فرزند تھے جنکے کردار کو بلوچ قومی جدوجہد کی تاریخ روشن الفاظ میں یاد رکھے گی .