قلات (ہمگام نیوز )قلات سے اغواء ہونے والے دو نوجوان تاحال غائب۔تفصیلات کیمطابق خالق آباد کے رہائشی نو جوان نصراللہ لانگو ،اور قلات کے رہائشی طارق لانگو جو کہ 15روز قبل اغواء ہوئے تھے ۔15روز گزرنے کے باوجو د تاحال منظر عام پر نہ آسکے ۔ورثاء کی جانب سے نصراللہ کے اغواء کے خلاف خالق آباد منگچر میں اس کے اغواء کے خلاف اسی روز آرسی ڈی شاہراہ بلاک بھی کیا گیامظاہرین میں خواتین بھی شامل تھیں ۔لیکن انتظامیہ کی جانب سے حسب روایت مذاکرات ہوئے اورہڑتال ختم کروائی گئی اور مظاہرین کو منتشر کیا گیا۔جس کے دو دن بعد طارق عرف طارو قلات بازار سے فورسز کے ہاتھوں اغواء ہوا ۔ورثاء کی جانب سے حکومت سے اپیل کی گئی ہیکہ نصراللہ لانگو اور طارق لانگو کو منظر عام پر لایا جائے ۔


