سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںقلات سے ایک لاش برآمد

قلات سے ایک لاش برآمد

قلات(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق قلات سمالو سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق نیمرغ کے علاقے سمالو سے ایک شخص کی نعش برآمد کرلی گئی ہے ۔

لیویز حکام کے مطابق مقتول کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے ، لیویز نے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچا دیا۔

لاش کی شناخت لعل خان ساسولی ولد رحیم خان ساسولی سکنہ نیمرغ کے نام سے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے کئی سالوں سے پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گم شدگی کے شکار بلوچوں کی اس طرح کی تشدد زدہ مسخ شُدہ لاشیں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ملتی رہی ہیں تاہم اس حوالے سے مزید اطلاعات آنا باقی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز