یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںقلات شہر اور گردونواح میں یخ بستہ ہوا ؤں سے درجہ حرارت...

قلات شہر اور گردونواح میں یخ بستہ ہوا ؤں سے درجہ حرارت نقط انجما د سے نیچے گر گیا

قلات(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے قلات شہر اور گردونواح میں سائبیرین ہواؤں راج سائبریاسے آنے والی ٹھنڈ اور یخ بستہ ہوا ؤں کی وجہ سے درجہ حرارت نقط انجما د سے نیچے گر گیا ہے محکمہ مو سمیات قلات نے شہر اور گردونواح میں کم سے کم درجہ حرارت منفی -4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا شدید سردی میں بجلی کی طویل لو ڈشیڈنگ اور سوئی گیس کی بندش سے قلات شہری سردی سے ٹھٹھرنے پر مجبور ہوگئے شہر میں سوختنی لکڑی ناپید ہونے سے شہری شدیدی سردی سے بچنے کے لیئے جڑی بو ٹی استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں تفصیلات کے مطابق قلات شہر اور گردونواح میں سر دی نے اپنے قدم جمانے شروع کر دیئے ہیں قلات میں سائیبرین ہواؤں کی چلنے کی وجہ سے موسم سرد ہو گیا ہے اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچھے چلا گیا ہیں اور گزشتہ کئی روز سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچھے رہنے سے کارو بار زند گی بری طر ح مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں بازار اور مارکیٹیں صبح دیر سے کھلنے اور سویرے ہی بند ہونے لگے ہیں دوسری جانب سوئی گیس کی مکمل بندش اور بجلی کی طویل سولہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کے مشکلات بڑھ گئے ہیں شہر میں سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر لو گ قلات سے گرم علاقوں کی طرف جانے لگے ہیں شہر سنسان اور سڑکین ویران ہونے لگی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ قلات میں نہ سوئی گیس دستیاب ہے نہ بجلی فراہم کی جاتی ہے اور نہ ہی جلانے کے لئے لکڑی ملتی ہے اس لیئے قلات کے شہری اپنے کا روبار اور گھروں کو چھوڑ کر کراچی حب خضدار اور اندرونی سندھ چلے جاتے ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز