قلات(ہمگام نیوز )بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل قلات کے نائب صدر سلیم اختری کا بھانجا کلیم اللہ مینگل دس ماہ بعدبازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ۔گھرمیں خوشی کی لہر ڈوڑگئی ۔تفصیلات کے مطابق قلات کے رہائشی کلیم اللہ مینگل 16اگست 2015کو قلات سے پر اسرار طور پر اغواء ہوئے تھے جوکہ دس ماہ لاپتہ رہنے کے بعد گزشتہ روزسہ پہر تین بجے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے نوجوان کلیم اللہ کے گھر پہنچنے پر گھر والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔


