شال (ہمگام نیوز) 30 اکتوبر 2026: بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ 26 اکتوبر کو ضلع قلات کے شہر منگچر کے قریب تنظیمی مشن پر جانے والے بی ایل اے کے اہلکاروں کا قابض پاکستانی فورسز کی پیدل گشتی ٹیم سے سامنا ہوا۔
بی ایل اے کے ترجمان کے مطابق، دوپہر 2 بجے ہونے والی اس جھڑپ کے دوران تنظیم کے اہلکاروں نے جنگی حکمت عملی کے تحت مورچے سنبھال کر فورسز پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں قابض پاکستانی فورسز کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔
ترجمان آزاد بلوچ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جنگ بلوچستان کی مکمل آزادی اور بلوچ سرزمین سے قابض پاکستانی فورسز کے انخلا تک جاری رہے
گی۔


