سه شنبه, مارچ 17, 2026
Homeخبریںقلات موبائل ٹاور دھماکے سے تباہ سروس معطل

قلات موبائل ٹاور دھماکے سے تباہ سروس معطل

قلات (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے جوہان گزگ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے موبائل ٹاور کو بارودی مواد سے تباہ کردیا.

ہمگام نیوز کو موصول ہونے والے ابتدائی اطلاعات کے مطابق قلات کے پہاڑی علاقے جوہان گزگ کے مقام پر مسلح افراد نے کاروائی کرتے ہوئے Ufone کمپنی کے ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا ہے جس کے بعد مزکورہ علاقے میں فون سروس معطل ہوگئی ہے.

یاد رہے اس سے قبل بلوچ مسلح تنظیمیں ایسے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے رہے ہیں مزاحمتی تنظیموں کا موقف ہے کہ پاکستانی فوج چاہنہ کی مدد سے ان موبائل نیٹورکس کے ذریعے بلوچ مسلح تنظیموں کی نگرانی کررہے ہیں تاہم اس دھماکے کی ذمہ داری تا حال کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز