یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںقلات میں دو مختلف مقامات پر قابض فورسز پر حملے کرکے5 اہلکار...

قلات میں دو مختلف مقامات پر قابض فورسز پر حملے کرکے5 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی کیے۔ بی ایل اے

قلات (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 2 جولائی کو صبح 7 بجے ہمارے سرمچاروں نے قلات کے علاقے شاہے مردان کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکی پر سنائپر سے حملہ کیا۔ اس حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

ترجمان نے کہا علاوہ ازیں 5 جولائی کو شام 6 بجے سرمچاروں نے قلات کے علاقے شیخڑی میں فورسز کی چوکی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ مذکورہ جھڑپ ایک گھنٹے تک جاری رہا جس کے نتیجے میں قابض فورسز کے پانچ اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

ان دونوں حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز