یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںقلات میں گزشتہ روز سے بلوچ سرمچاروں اور قابض فورسز کے مابین...

قلات میں گزشتہ روز سے بلوچ سرمچاروں اور قابض فورسز کے مابین دوبدو لڑائی جاری، بڑی مقدار میں اسلحہ ضبط۔ ذرائع

قلات (ہمگام نیوز)مقامی ذرائع کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے قلات اور گرد و نواح میں گزشتہ روز سے بلوچ قومی فوج اور قابض پاکستانی فورسز کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ان جھڑپوں کے دوران پاکستانی قابض فورسز نے ڈرون کا استعمال بھی کیا ہے، جبکہ جھڑپوں کے دوران علاقے میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کردیا گیا ہے اسکے باوجود قابض فورسز کے خلاف موثر جنگی حکمت عملیوں کے بدولت قابض فورسز کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جھڑپوں میں قابض فورسز کو خاصی جانی و مالی نقصان پہچانے کے علاوہ انکی پاس موجود تمام اسلحہ اور فوجی ساز و سامان کو بلوچ سرمچار ضبط کرچکے ہیں، تاہم اس حوالے سے ابھی تک کسی تنظیم کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب بلوچ سرمچاروں نے علاقے میں موجود قابض فورسز کی دیگر چوکیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

علاقے میں فوجی نقل و حرکت میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جبکہ مقامی آبادی خوف و ہراس کی کیفیت میں مبتلا ہے۔ ذرائع کے مطابق جھڑپوں اور آپریشن کا سلسلہ وقفے وقفے سے تاحال جاری ہے، اور علاقے میں کشیدگی کی فضا تاحال برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز