قلات (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر قلات میں نامعلوم مسلح افراد نے موبائل ٹاور کو دھماکے سے تباہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے کیشان شیخڑی میں نامعلوم مسلح افراد نے موبائل ٹاور کو بارودی مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں مزکورہ علاقے میں فون سروس معطل ہوگئی ہے۔
یاد رہے اس سے قبل بلوچ مسلح تنظیمیں ایسے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتی رہی ہیں۔ مزاحمتی تنظمیوں کا موقف ہے کہ پاکستانی فوج ان موبائل نیٹورکس کے ذریعے بلوچ مسلح تنظیموں کی نگرانی کرتی رہی ہے۔ اس دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔