مستونگ( ہمگام نیوز) تازہ ترین اطلاع کے مطابق قلات و مستونگ کے درمیانی علاقوں میں آج صبح سے جاری قابض پاکستان آرمی کی بربریت میں مزید شدت دیکھنے آرہی ہے ، عینی شاہدین کے مطابق کوئٹہ کی طرف سے وقفے وقفے سے جنگی ہیلی کاپٹرز متاثرہ علاقوں کی جانب جارہے ہیں اور پہاڑی سلسلوں سے شدید دھماکوں کی بھی آوازیں آرہی ہیں ، واضح رہے کہ آج صبح سے جاری بربریت کے دوران کئی گھروں کو مسمار اور کئی گھروں کو جلا دیا گیا ہے، اور ساتھ ہی مختلف علاقوں سے متعدد بلوچ فرزندوں کو قابض پاکستان آرمی کے درندہ صفت اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اغواء کرلیا ہے ۔