سه شنبه, دسمبر 24, 2024
Homeخبریںقلات و میختر میں فائرنگ دو افراد ہلاک

قلات و میختر میں فائرنگ دو افراد ہلاک

کوئٹہ(ہمگام نیوز) قلات کے علاقے خاران کرا س کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز قلات کے قریب خاران کراس قومی شاہرا ہ پر نامعلوم افراد نے بیس سالہ نوجوان عبدالناصر کا فائرنگ کرکے قتل کردیا پولیس ذرائع کے مطابق قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے ۔دوسری جانب میختر کے علاقہ زڑہ نالی میں پرانی دشمنی کی بنا ء پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ملا راز محمد ولد فیض محمد کو ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے دریں ثناء حب میں بوائز سکول پر فائرنگ کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا تفصیلات کے مطابق ہفتے کو حب میں واقعہ بوائز ہائی سکول پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں طلبہ میں خوف و ہراس پھیل گیا نامعلوم افراد فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کے اطلاع نہیں ملی

یہ بھی پڑھیں

فیچرز