Homeخبریںقلات کے نوجوان فٹبالر سراج بلوچ نے فیفا ریفری کے لیے فزیکل...

قلات کے نوجوان فٹبالر سراج بلوچ نے فیفا ریفری کے لیے فزیکل ٹیسٹ پاس کرلیا

قلات(ہمگام نیوز) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے قلات کے لیے بڑا اعزاز، نوجوان فٹبالر سراج احمد بلوچ نے فیفا ریفری کے لیے فزیکل ٹیسٹ کو پاس کرلیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام فیفا ریفریز کے فزیکل ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل ہوگیا، ٹیسٹ میں پاکستان بھر سے 12 ریفریز نے شرکت کی جس میں قلات سے تعلق رکھنے والا نوجوان فٹبالر سراج احمد بلوچ نے بھی شرکت کی اور ٹیسٹ کو پاس کرلیا، ذرائع کے مطابق فزیکل ٹیسٹ کو 8 ریفریز نے پاس کرلیا ہے اور فیفا ریفریز کے لیے بھی 8 ہی ریفریز کو شارٹ لسٹ کیا جائیگا یوں فزیکل ٹیسٹ پاس کرنے والے تمام ریفریز کے انتخاب کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ فزیکل ٹیسٹ پاس کرنے والے ریفریز اب کراچی میں چیلنج کپ ٹورنامنٹ کے میچز میں فرائض سر انجام دیں گے۔

Exit mobile version