قلات(ہمگام نیوز) قلات کے مختلف پہاڑی علاقوں میں قابض پاکستانی فوج کی جانب سے گزشتہ چار روز سے جاری فوجی جارحیت کے علاوہ آج مختلف مقامات پر نئے چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے قلات اور مضافاتی علاقوں سے متصل پہاڑی سلسلے میں قابض پاکستانی فوج کی جانب سے جارحیت گزشتہ چار روز سے مسلسل جاری ہے۔ اس کے علاوہ آج قلات کے مختلف علاقوں بشمول کوہ سارون، جوہان، ہربوئی، شیخڑی، شاہ مردان، کپوتو، نرمگ، تخت اور گزگ میں نئے فوجی چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔