(ھمگام ویب نیوز ) اطلاعات کے مطابق کل رات 10 بجے کے قریب شمالی بلوچستان کے شہر قلعہ سیف الللہ میں ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ایک گھر میں بم دھماکہ ہوا ۔ گھر مکمل تباہ ہوا تھا۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق یہ حملہ ملا عبدال اور ملا حبیب الللہ کے گھر پر ہواہے۔جس میں 8 افراد کی ہلاک اور 6 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔زخمیوں میں بچے اور خواتین شامل ہے۔ مقامی لوگوں کی طرف سے کہا جارہا ہے کہ یہ ڈرون سے کیا گیا حملہ ہوسکتا ہے۔ تاہم جائے وقوعہ پر لیویز کے علاوہ ریاست کی طرف سے کوئی امدادی ٹیم نہیں پہنچایا گیا ۔حملے کے بعد عوام سینکڑوں کی تعداد میں جمع ہونا شروع ہوئے۔اور کسمہ پرسی کی حالت میں اپنی مدد آپ کے تحت ٹریکٹر و ایکسیویٹر سے ملبے سے کھدائی کرکے زخمی اور ہلاک ہونے والے لاشوں کو نکالنے کا کام شروع کیا۔