قلعہ سیف اللہ ( ہمگام نیوز) قلعہ سیف اللہ پولیس تھانے میں سی ٹی ڈی نے تین افراد کو پولیس کے حوالے کردی ہے جن کی شناخت لاپتہ افراد کے طور پر ہوئی ہے۔
قلعہ سیف اللہ پولیس تھانے میں پولیس کے تحویل دیئے جانے والے افراد کی شناخت باسط بلوچ سکنہ مستونگ، سفیان بلوچ سکنہ کوئٹہ جبکہ تیسرے شخص کی شناخت 27 مئی 2021 کو پنجگور وشبود سے لاپتہ سہیل بلوچ کے نام سے ہوئی ہے –
تینوں افراد کو آج سی ٹی ڈی قلعہ سیف اللہ کی جانب سے پولیس کے حوالے کیا گیا ہے –
تاہم سی ٹی ڈی نے یہ ظاہر نہیں کی ہے کہ ان لوگوں کو کہاں اور کب حراست میں لیا گیا تھا۔
دوسری جانب بلوچ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق مذکورہ تینوں افراد پہلے سے زیر حراست لاپتہ افراد ہیں جنہیں مختلف اوقات میں پاکستانی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا تھا اور آج انہیں پولیس کے حوالے کیا گیا ہے جبکہ تاحال مذکورہ افراد کے اہلخانہ سامنے نہیں آئے ہیں۔
دوسری جانب گذشتہ روز سی ٹی ڈی نے بارکھان میں تین افراد کو پولیس کے حوالے کردیا تھا۔
جن افراد کو گذشتہ روز سی ٹی ڈی نے پولیس کے حوالے کیا ان کی شناخت صوالی ولد شاہ بیگ سکنہ تربت، نثار احمد ولد محمد اسلم سکنہ بلیدہ اور رحیم جان ولد عبدالواحد سکنہ بلیدہ کے رہائشی ہیں ـ