کوئٹہ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق قلعہ عبداللہ میں عام شہری پر غیر قانونی تشدد کے خلاف 10 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ نے شہری پر غیر قانونی طور پر تشدد کرنے کے الزام میں 10 اہلکاروں کو معطل کرکے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا اور اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ کو انکوائری افسر مقرر کردیا ہے۔
معطل اہلکاروں کی شناخت محمد زئی، عقل شاہ، وکیل احمد، عصمت اللہ، فتح محمد، فیض اللہ، محمد عباس، عبدالرازق، ابوبکر اور عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔