قندھار ( ہمگام نیوز ) قندھار میں افغان فورسز کی فائرنگ سے دو امریکی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ قندھار کے ضلع شاہ ولی کوٹ میں تناجوہ فوجی کیمپ کے اندر پیش آیا جہاب ایک افغان فوجی نے امریکی فوجیوں پر فائر کھول دیا جس کے نیتجے میں دو امریکی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔جوابی کاروائی میں حملہ آوار افغان فوجی بھی ہلاک ہوگیا ۔ امریکی حکام نے اسے اندرونی حملہ قرار دیا ہے جبکہ ہلاک امریکی فوجیوں کا تعلق 82ائر بورن ڈویژن سے تھا
واضح رہے کہ افغانستان میں صدارتی انتخابات کی مہم کے آغاز کے بعد سے افغان اور امریکی فورسز پر حملے شدت اختیار کرگئے ہیں۔


