قندھار(ہمگام نیوز) ہمگام نیوز کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق آج صبح نامعلوم دہشتگردوں کی جانب سے قندھار شہر کے عینومینہ ہاوسنگ اسکیم میں ہونے والے زور دار بم دھماکے میں سترہ (17) افراد زخمی ہوگئے۔ جس سے 15 مربع کلومیٹر کے احاطے میں شدت کے آواز سنائی دی، جبکہ کئی گھروں اور دفاتر کے کھڑکیوں کی شیشے ٹوٹ کے بکھر کر پورے شہر میں خوف کا سماں طاری ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اس دھماکے کے نتیجے میں تیرہ (13) پولیس اہلکار اور چار عام شہری زخمی ہوئے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ضلعی کمانڈر کی طبیعت ٹھیک ہے ، لیکن ایک ذرائع نے بتایا کہ دو محافظ بھی زخمی ہوئے ہیں۔
بم دھماکہ مزدا ٹرک کے زریعئے کیا گیا۔
واضع رہے زخمی ضلعی کمانڈر فضل کی تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کے دکھایا گیا تھا ، جہاں گیارہویں ڈسٹرکٹ کے کمانڈر فضل محمد کو شدید طور پر زخمی اور اس کا سر باندھا ہوا ہے۔


