سه شنبه, نوومبر 19, 2024
Homeخبریںلاشوں اور زخمیوں کے ساتھ تصاویر بنانا بین الاقوامی قانون کی خلاف...

لاشوں اور زخمیوں کے ساتھ تصاویر بنانا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار

اسٹاک ہوم ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق سویڈن کی ایک عدالت نے شام میں لاشوں اور زخمیوں کے ساتھ تصویریں بنوالے شخص کو قید کی سزا سنائی ہے۔ سویڈش عدالت کا اس سزا کے لیے کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ اس شخص نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

سزا پانے والا سویڈن کا شہری ہے جو شام میں عسکری گروپوں کا حامی ہے اور شام میں جنگ کے دوران 2012 میں مبینہ تصاویر بنائی تھیں۔ عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ شخص کئی بار اپنا نام تبدیل کر چکا ہے۔

عدالت سے چار ماہ قید کی سزا پانے والے 44 سالہ شخص کا نام ابی جلیبب بینو تیسون بتایا گیا ہے۔ لیکن کہا گیا ہے کہ اس نے اپنا نام کئی بار تبدیل کیا ہے۔

تاہم عدالت نے یہ بھی قرار دیا ہے کہ وہ حتمی طور پر اس نتیجے پر نہیں پہنچ سکی کہ ابی جلیبب نے جن کے ساتھ وکٹری کے نشان والی تصاویر بنوائی تھیں وہ زخمی تھے یا مر چکے تھے۔

دوسری سزا پانے والے شخص کے وکیل تھامس اولسن نے فوری طور پر یہ نہیں بتایا ہے کہ وہ اپنے موکل کی طرف سے اس سزا کے خلاف اپیل دائر کریں گے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز