جمعه, اپریل 4, 2025
Homeخبریںلاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا جاری، ضیا لانگوا اچانک پہنچ گئے...

لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا جاری، ضیا لانگوا اچانک پہنچ گئے ، بارش میں دھرنا ملتوی کرنیکی درخواست

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کا ریڈ زون کے سامنے احتجاجی دھرنا
37 ویں روز بھی جاری رہا ، کیمپ کے شرکا کی جانب سے جاری
ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب چار بجے صوبائی مشیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے اچانک دھرنا پر بیٹھے لاپتہ افراد کی لواحقین سے غیر متوقع طور پر ملاقات کی اور دھرنے پر بیٹھے لاپتہ افراد کے لواحقین کو قائل کرنے کی کوشش کہ طوفانی بارش میں لواحقین دھرنا ملتوی ملتوی کرتے ہوئے ہمارے گھر آجائیں ۔
بارشیں ختم ہونے تک رکیں ، جس پر لواحقین نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شکر ہے کہ مشیر داخلہ کو اتنے دنوں بعد تو یاد آیا کہ
یہاں لوگ خیمہ لگاکر سڑک پر بیٹھے ہیں لیکن ان کو یہ سمجھنے میں غلطی ہوئی کہ ہم سیلاب زدگان نہیں اور یہاں امداد لینے یا شیلٹر مانگنے نہیں آئے ـ اگر گھروں میں بیٹھنا ہوتا تو اپنے گھروں میں آرام سے رہتے ہیں ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک تو حکومت بلوچستان کو 37 دن بعد موسمی
اثرات سے ہماری اذیت کا احساس ہوا لیکن دوسری جانب کئی سال سے ہمارے پیارے جو لاپتہ ہیں اس درد اور دکھ کا احساس نہیں ۔
پاہیے تو یہ تھا کہ حکومت تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے کے لئے عملی طور پر اقدامات اٹھاتی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز