کراچی(ہمگام نیوز)لاپتہ افراد کے لواحقین نے کراچی پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال کے لئے احتجاجی کیمپ قائم کرکے احتجاج شروع کردیا۔
احتجاج کا آغاز آج دوپہر 2 بجے ہوا جو اگلے 48 گھنٹوں تک جاری رہے گا۔ احتجاج کے دوران لواحقین کو کئی دشواریوں کا بھی سامنا ہے۔
احتجاجی کیمپ سے ہانی گل بلوچ نے بات کرتے ہوے کہا کہ ہم نے کراچی پریس کلب کے سامنے اپنے لواحقین کے لئے احتجاج شروع کردیا ہے اور ہمیں یہاں کافی دشواریوں کا بھی سامنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کل پریس کلب میں اپنا شامیانہ رکھا تھا جو آج غائب ہے، حالت مجبوری میں ہم نے زمین پر سادہ چٹائی بچھا کر اپنا احتجاج ریکارڑ کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہماری آواز دبانے کی ایک سازش ہے، انہوں نے کہا کہ ہم یہاں کسی کے خلاف بات کرنے یا گالی گلوچ کرنے تو نہیں آئے ہیں ہم محض اپنے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے احتجاج کررہے ہیں اور اب ریاست ہمیں احتجاج کی اجازت بھی نہیں دے رہی۔