سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںلاپتہ بلوچوں کا مسئلہ: ڈاکٹر مالک کا ناکامی کا اعتراف

لاپتہ بلوچوں کا مسئلہ: ڈاکٹر مالک کا ناکامی کا اعتراف

اسلام آباد(ہمگام نیوز) بلوچستان کے کٹ پتلی وزیراعلیٰ عبدالمالک بلوچ نے تسلیم کیا ہے کہ ان کی حکومت  لاپتہ افراد کے مسئلے کے حل میں ناکام رہی ہے۔

تاہم، وہ اس معاملے کی وضاحت میں محتاط رہے اور اس میں ملوث کسی بھی اتھارٹی، علاقے یا افراد کا نام لینے سے گریز کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ نیشنل پارٹی ناراض بلوچ رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھولنے میں کامیاب ہوئی ہے اور یہاں تک کہ براہمداغ بگٹی بھی بات چیت کے لئے تیار ہے۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے چیف میر حاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ جیسا کہ ان کی پارٹی وزیراعلیٰ بلوچستان کا عہدہ چھوڑنے کے لیے تیار ہے تاہم وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کچھ دن انتظار کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ عہدے کو چھوڑنے کے لیے ان پر ناہی کسی پارٹی، ایجنسی یا دیگر کسی پریشر گروپ کا دباؤ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز