دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںلاپتہ بلوچ اسیران شہیداء کے ہڑتالی کیمپ 2198دن ہوگئے

لاپتہ بلوچ اسیران شہیداء کے ہڑتالی کیمپ 2198دن ہوگئے

کوئٹہ ( ہمگا م نیوز ) لاپتہ بلوچ اسیران شہیداء کے ہڑتالی کیمپ 2198دن ہوگئے ۔ اظہار یکجہتی کرنے والوں میں بلوچ یکجہتی کونسل کے آرگنائزر آغا اشرف دلسوز اپنے ساتھیوں سمیت لاپتہ افراد ، شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھرپور تعان کا یقین دلایا۔ اور انہوں نے کہاکہ میدیا ادرے نام نہاد حکومت سارے کے سارے بلوچ عوام کے کلاف بر سپر پیکار رہتے ہیں اب حالیہ دنوں میں قلات سے لیکر مکران تک پورا آپریشن کی زد میں رہا بہت سارے بلوچ فر زند شہید ہوچکے جن میں بچے خواتین بوڑھے بھی شامل ہیں لیکن آج تک میں نے نہیں سنا ہے ۔ کہ ان علاقوں میں کوئی مایوسی ہویا کوئی اس جد وجہد سے راہ فرار اختیار کرے۔ وائس فار مسنگ پر سنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ سی وقت سے آج تک اپنی تمام تر قوت چاہئے وہ ان کی ادرے ہو یا پارلیمنٹ ہو چاہئے اس کی فورسز ہو چاہئے اس کا میڈیا ہو انہوں نے اپنی تمام تر قوت بلوچ جہد کاونٹر کرنے کے لئے استعمال کی ہے اور کر رہی ہے انتہائی بربریت ک امظاہر ہ ہے جو آج اس کی بربریت میں بہت زیادہ اضافہ ہوچکا ہے۔ یقیناًدنیا کے جتنے بھی ادارے ہیں اقوام متحدہ انٹر نیشنل سمیت اگر انسان دوست کوئی ادارہ وجود رکھتی ہے تو میں ان سب سے اس سلسلے میں احتجاج کا حق رکھتا ہوں کہ اگر وہ شام کے معاملے میں یا وہ دنیا کے کسی اور کونے میں ایسے معاملا ت پر احتجاج کرتے ہی جیسے فلسطین غزہ پر بمباری ہوا تھا دنیا میں بہت سارے سول سوسائٹیز اور ممالک نے احتجاج کیاتھا۔ لیکن بلوچ نسل کشی پر پوری دنیا خاموش ہے پوری دنیا کے ادارے خاموش ہیں خاص کر جو ادارے خاموش ہیں ۔اور ان کی ذمہ داری بنتی ہے ۔ کہ اقوامتحدہ اسلئے بنایا گیا تھا۔ کہ اقوام کے درمیان مشکل حالات پیدا ہونگے یا بربریت ہوگی یا قومی تحریکوں جدجہد ہوگی اس جد وجہد کو جہاں کچلا جاتا ہے وہاں پر اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے ۔ آج تک اقوام متحدہ نے اپنا کردار ادا نہیں کیا ہے حتیٰ کے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو وائس فارمسنگ پرنسز نے خطہ دیئے ہیں لیکن آج تک ان کی طرف سے کوئی ریسوینس نہیں آیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز