شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںلاپتہ بلوچ اسیران کے بھوک ہڑتالی کیمپ 2202دن ہوگئے

لاپتہ بلوچ اسیران کے بھوک ہڑتالی کیمپ 2202دن ہوگئے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) لاپتہ بلوچ اسیران کے بھوک ہڑتالی کیمپ 2202دن ہوگئے اظہار یکجہتی کرنے والوں میں سول سوسائٹی اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے لاپتہ افراد ۔شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور بلوچستان کے حالیہ حالات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 1948سے لیکر اب اگر صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو قبضہ گیر ت اور اپنی کالونیل پاور کی پالیسیوں کو دوام دینے کیلئے شدت لاہی ہوئی ہے ۔ بلوچستان کی قومی تحریک کا جوحالیہ دورانیہ ہے ۔ اس میں دہشتگردلوگوں کو اٹھانا اور اغواء کرنا انہیں تشدد کا نشانہ بنانا اور ان کی لاشیں پھینکنے کا سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے اب جو نئی حکومت سامنے آئی ہے ۔ اس کو بھی فورسز استعمال کر رہی ہے ۔ تاکہ بلوچ قوم کی نسل کشی میں مزید تیزی لائی جاسکے ۔ابھی جبری طورپر غائب کئے جانے والے بلوچوں کی بازیابی کیلئے کوئٹہ سے اسلام آباد تک حالیہ لانگ مارچ سے بخوبی اندزہ لگایا جاسکتا ہے ۔ کہ بلوچستان میں بلوچ قوم کی کس بے دردی سے نسل کشی کی جارہی ہے۔ جس کو سست رفتار نسل کش یہ صورتحال روز بروز گھمبیر ہوتی جارہی ہے اور اس کا مقصد راس جانب اپنی قبضہ گیریت کو دوام دینا ہے۔ وائس فار مسنگ پرسنزکے وائس چیئرمین ماماقدیر بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچوں کے قاتل جن کے ہاتھ بلوچو ں کے خون سے رنگے ہیں وہ بلوچوں کو ملاو کرنے کیلئے نہیں بلکہ بلوچوں کومارنے کیلئے ہیں ماما قدیر بلوچ نے مزید کہاکہ حالانکہ جن بلوچوں کو اغواء نماگرفتارکرکے لاپتہ کردیا گیا ان کی ایک بڑی اکثریت کو دن کی روشنی میں سرعام اٹھایا گیا اٹھانے والوں کے بارے میں کہا جاتاہے کہ وہ مسلح شناخت اور سازو سامان سے لیس تھے جس کا اعتراف پولیس سمیت بعض سرکاری اہلکاروں نے بھی کیا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز